Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹارٹیکا میں سوبرس قبل ڈوبنے والے جہاز کی تلاش کیوں شروع کی جارہی ہے؟

Now Reading:

انٹارٹیکا میں سوبرس قبل ڈوبنے والے جہاز کی تلاش کیوں شروع کی جارہی ہے؟

یہ واقعہ تقریباً ایک صدی قبل اس وقت پیش آیا جب سرارنسٹ شیکلٹن کی کپتانی میں اینڈیورنس نامی جہاز انٹارٹک کی تہہ میں غرق ہوگیاتھا تاہم ابھی تک اس کے سراغ لگانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اور یہ بحری جہازوں کی تباہی کا ایک ایسا واقعہ ہے جسے غیر معمولی شہرت ملی کیونکہ اس میں سوار تمام افراد چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر اپنی منزل پر واپس پہنچ گئے تھے لیکن یہ جہاز جہاں ڈوبا لاکھ کوشش کے باوجود اس کا سرغ نہیں لگایا جاسکا، تاہم اس کی تلاش کے لئے ایک بار پھر ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس جہاز کی تلاش میں سب سے بڑی رکاوٹ سخت موسم، برف سے ڈھکے پہاڑاور سردی ہے۔

کہا جارہا ہے ہوسکتا ہے اس جہاز کو برف کا ٹکڑا گھسیٹ کر کہیں اور لے گیا ہواور اس پر مٹی کی تہہ جم گئی ہو اسی لئے اس کا سراغ نہیں مل پارہا ہو۔

بحر منجمد جنوبی یعنی انٹارٹیکا میں شیکلٹن کی یہ تاریخی مہم سنہ 1914 سے 1917 تک جاری رہی تھی اور اس کا مقصد پہلی مرتبہ برف سے ڈھکے ہوئے اس براعظم کو عبور کرنا تھا، لیکن اینڈیورنس راستے میں پھنسی ہوئی اور سفًاک سمندری برف میں کھو گئے۔

Advertisement

اینڈریونس نامی اس جہاز کی تلاش میں شامل عملے کا کہنا ہے کہ اگر اس جہاز کا ایک حصہ بھی مل جائے تویہ بڑی کامیابی ہوگی جس سے ایک صدی قبل کی یادیں تازہ ہوجائیں گی جب اس جہاز نے سفر کا آغاز کیا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد اس تجسس میں ہیں کہ جب یہ مل جائے گا تو صدی قبل کی کئی اشیاء سے اس دور کے بارے میں بڑے بڑے رازافشاں ہوں گے۔

اینڈیورنس 22 کے مشن میں شامل تاریخ دان ڈین سنوکا کہنا ہے کہ سو سکتا ہے کہ اس جہاز کے اسٹور کیپر تھامس اورڈے لی کی سائیکل نظر آجائے، شہد کی وہ بوتلیں نظر آجائیں جس میں ماہر حیاتیات رابرٹ کلارک نے کچھ نمونے جمع کئے تھے، یا وہ پتھر بھی نظر آجائیں جو ماہر ارضیات جیمز ورڈی نے جمع کیے تھے۔

ڈین سنو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ان اشیاء میں سے کچھ بھی مل جائے تویا کوئی بھی سامان نظر آجائیں جن کے ذریعے ان لوگوں کے ساتھ کوئی تعلق بنا سکیں  جو آج سے سو برس پہلے اس جہاز کو چھوڑ کر برف پر رہنے پر مجبور ہوگئے تھے اور پھر چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر اس خطرناک سفر کے بعد محفوظ مقام پر پہنچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر