انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مردوں کی کرکٹ کے عبوری مینجنگ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے۔
اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کیا جانا جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے لیے کیریئر کا خاتمہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ ٹیم اور لوگوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا ان کے بغیر بھی زندگی ہے۔
ٹیم کا انتخاب کرنے والے تین رکنی سلیکشن پینل میں عبوری مینجنگ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس، عبوری کوچ پال کولنگ ووڈ اور قومی اسکاؤٹ جیمز ٹیلر شامل تھے۔
اسٹراس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ انگلینڈ کو ملک سے باہر اور لارڈز میں مقابلہ کرنے کے لیے اسکواڈ کو تروتازہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ دوسرے سیمرز جیسے کرس ووکس اور مارک ووڈ کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسٹراس نے کہا کہ وہ دونوں مایوس تھے اور آپ انگلینڈ کے دو عظیم بالرز سے ٹیم میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر کسی اور چیز کی توقع بھی نہیں کریں گے۔
عبوری مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم نے کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور خاص طور پر ہماری بیٹنگ اس سطح پر نہیں رہی جس کی اسے ضرورت تھی۔
انہوں نےمزید کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر ہم دنیا کی بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں تو ہمیں ملک سے باہر مسلسل جیتنا ہوگا تاہم ایسا نہیں ہورہا۔
اسٹراس نے کہا کہ ہم نے ملک سے باہر اپنی پچھلی 13 سیریز میں سے اسرف چار جیتی ہیں اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، لہذا یہ تازہ دم ہونے اور آگے دیکھنے کا موقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
