Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی مخالفین بھی بھارت کی ’نڈر باحجاب لڑکی‘ کے معاملے پر متحد

Now Reading:

سیاسی مخالفین بھی بھارت کی ’نڈر باحجاب لڑکی‘ کے معاملے پر متحد
باحجاب لڑکی

باحجاب لڑکی

بھارت میں باحجاب مسلمان لڑکیوں کے ساتھ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراسانی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر گزشتہ روز  ریاست کرناٹک کے تمام ہائی اسکول اور کالجز 3 دن کے لیے بند کردیے گئے تھے اور اب پڈوجیری میں بھی باحجاب طالبات پر اسکول کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے ’باحجاب لڑکی‘ ، ’بہادر لڑکی‘، ’شیرنی‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے ٹرینڈز زیر گردش ہیں جس کی اصل وجہ بھارتی ریاست کرناٹک کی نڈر مسلمان طالبہ ہے جس نے نہتے ہونے کے باوجود ہندو انتہاپسند جتھے کا بھرپور مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ تنہا باحجاب لڑکی سیکڑوں انتہاپسندوں پر بھاری پڑگئی، بھاری انعام کا اعلان

دراصل دو روز قبل کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبہ کے داخل ہونے پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے گئے جس پر مسلمان لڑکی نے گھبرانے کے بجائے ان کے سامنے بلند آواز میں بلاخوف ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹکہ کے بعد پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبات پر تعلیم کے دروازے بند

نہتے ہونے کے باوجود ہندو انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنے والی باہمت لڑکی کے لیے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا جب کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمان طالبہ مسکان خان کی ہمت کو سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان میں بھی سیاسی اور حکومت میں شدید اختلافات رکھنے والے رہنما بھی اس معاملے پر ایک پیج پر نظر آئے اور انہوں نے کھل کر باہمت طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں کے آگے نعرہ تکبیربلند کرنے والی مسکان ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی

اپوزیشن رہنما اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنی پروفائل پکچر پر ’’مسکان خان‘‘ کی تصویر لگاکر ان کی ہمت بڑھائی۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی باحجاب لڑکی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’نہتی مسلمان لڑکی نے فاسسٹ ہندو بریگیڈ کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا ’’مودی کے بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت خوفناک ہے اور بھارتی سوسائٹی غیر مستحکم قیادت میں بہت تیزی سے زوال پذیر ہورہی ہے جب کہ حجاب پہننا ایک ذاتی پسند ہے لہذا اسے بھی ویسے ہی آزادی دینی چاہیے جیسے دیگر شہریوں کو دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا ’’ اس بچی کی بہادری پر سلام ہے، بھارت کے حالات دیکھ کر قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور اپنے بزرگوں کی قدر میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے قربانی دی‘‘۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لکھا ’’فسطائیت اور نفرت پھیلانے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ، ایک نوجوان لڑکی ہندوتوا ذہنیت کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گئی ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ کس طرح مودی کے بھارت میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہیں بنیادی حق نہ دینا اور حجاب پہنے پر انہیں دہشت زدہ کرنا ظلم ہے۔

Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی مسکان کی تصویر ٹویٹ کی اور انہیں ’بریو ہارٹ‘ قرار دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے لکھا ’’ایک بہادر مسلمان لڑکی ہندو انتہاپسند جتھے کے سامنے کھڑی ہوگئی اور سوشل میڈٰیا پر مزاحمت کی علامت بن گئی‘‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر