Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ کے لٹل فین حمزہ فراز کو پی ایس ایل دیکھنے کا موقع مل گیا

Now Reading:

کرکٹ کے لٹل فین حمزہ فراز کو پی ایس ایل دیکھنے کا موقع مل گیا

کرکٹ کے لٹل فین اور پی ایس ایل کے دیوانہ حمزہ فراز کی خواہش بالآخر پوری ہو گئی، انہیں لاہور میں پی ایس ایل دیکھنے کا موقع مل گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل 7 کی فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے لٹل فین حمزہ فراز کو پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں میچ دیکھنے کے لئے مدعو کر لیا ہے۔

حمزہ فراز نے کراچی میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے اپنا ایک وڈیو بیان سوشل میڈیا پر دیا تھا جو وائرل ہو گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے حمزہ فراز کی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا ایک وڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حمزہ فراز کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے۔

رمیز راجہ نے حمزہ فراز کو اپنے وڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور این سی او سی سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 15 میچز کھیلے گئے تھے ، اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے صرف 25 فی صد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دی تھی۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں 50 فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر