
آسٹریلین اوپن میں تنازع سے بھرپور بنا کھیلے واپسی کے بعد کیا نوواک جوکووچ امریکہ میں انڈین ویلز اے ٹی پی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
امریکی شہر کیلیفورنیا میں اگلے ماہ مارچ میں انڈین ویلز اے ٹی پی ایونٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ایونٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جوکووچ کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک سربین اسٹار نوواک جوکووچ گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے لئے میلبورن کے ائیرپورٹ پر پہنچے تھے مگر کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا میں آمد کے 11 دن تک ائیرپورٹ سیکیوریٹی حکام کی جانب سے مہیا کردہ رہائش میں رہے تھے۔
آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزہ 2 مرتبہ منسوخ کیا ، جوابی وار میں نوواک جوکووچ نے ویزہ منسوخی کے فیصلے کو دو مرتبہ عدالت میں چیلنچ کیا مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے آسٹریلین اوپن کھیلے بنا ہی دبئی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔
نوواک جوکووچ نے 5 مرتبہ انڈین ویلز اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کر دکھا ہے۔
انڈین ویلز اے ٹی پی ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسی نیشن کے مستند ثبوت کے بعد ہی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
انڈین ویلز اے ٹی پی ایونٹ 9 تا 20 مارچ تک کیلیفورنیا میں منعقد ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News