Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوؤں کا مفاد ہی بھارتی مفاد ہے، آر ایس ایس سربراہ نے پھر زہر اگل دیا

Now Reading:

ہندوؤں کا مفاد ہی بھارتی مفاد ہے، آر ایس ایس سربراہ نے پھر زہر اگل دیا

ہم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی میں ہمارے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت نہیں، موہن بھاگوت

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جڑ کہی جانی والی تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوؤں کا مفاد ہی بھارتی مفاد ہے۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں ہندوؤں کی ایم مذہبی تقریب سے خطاب کے دوران موہن بھاگوت کا کہنا تھا کہ خاندان ، ذات، زبان اور علاقے کا مفاد ہماری دوسری ترجیح ہونی چاہیے، پہلی ترجیح ہمیہ ہندو مفاد ہونا چاہیے کیونکہ ہندو مفاد ہی قومی مفاد ہے۔

Advertisement

موہن بھاگوت نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو ہندوؤں کے درمیان تصادم کی وجہ بنے۔

 مزید پڑھیے: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابات

ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ایسے عمل سے بھی گریز کرنا ہوگا جو ہمیں ڈرپوک بنائے یا خوف زدہ کرے۔

آر ایس ایس نے مسلمانوں کا نام لیے بغیر روایتی انداز میں زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ جیئں گے، ہم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی میں ہمارے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت نہیں۔

موہن بھاگوت نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار برسوں سے ہمارا مذہب موجود ہے، اگر ہمیں کوئی ختم کرسکتا تو پچھلے ایک ہزار سال میں کرسکتا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بی جے پی سمیت تمام ہندو انتہا پسند جماعتوں کی اصل جڑ راشٹریہ سیوک سنگھ ہی ہے۔

بی جے پی سمیت کوئی بھی جماعت اس وقت تک کوئی کام نہیں کرسکتی جب تک اسے آر ایس ایس کی جانب سے آشیرواد نہ ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر