Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوریت دور کرنا مہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے کی پینٹنگ خراب

Now Reading:

بوریت دور کرنا مہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے کی پینٹنگ خراب
بوریت دور کرنا مہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے کی پینٹنگ خراب

بوریت دور کرنا مہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے کی پینٹنگ خراب

روس میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی پینٹنگ کو خراب کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جو کہ مہنگا پڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ سیکیورٹی فرم کے سیکیورٹی گارڈ نے 40 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ایک پینٹنگ محض اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے خراب کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بوریت دور کرنے کے لیے گوگل کے خفیہ فیچرز

Advertisement

ہواں کچھ یوں کہ سیکیورٹی گارڈ نے بوریت سے تنگ آکر اپنے بال پوائنٹ سے پینٹنگ پر آنکھیں بنادی جس سے پینٹنگ کی شکل ہی بگڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا نوکری پر پہلا دن تھا جس کی وجہ سے وہ شدید بوریت کا شکار تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خراب ہونے والی پینٹنگ کا عنوان 1934-1932 تھری فیگرز تھا جسے ایک آرٹسٹ آنا نے بنایا تھا جبکہ اس پینٹنگ کو ابسٹریکٹ آرٹ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ نمائش بیلٹسن سینٹر میں منعقد کی گئی تھی جبکہ اس پینٹنگ کو ماسکو کی اسٹیٹ گیلری سے ادھار کے طور پر لیا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی لِک: آپ کی بوریت دورکرنے والا ننھا روبوٹ

بیلٹسن سینٹر کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے تاہم اس سیکیورٹی گارڈ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اس پینٹنگ کے آرٹ کو بحال کرنے کے لیے واپس ماسکو کی اسٹیٹ گیلری بھجوادیا گیا ہے جبکہ آرٹ بحال کرنے والوں کے مطابق نقصان کو بغیر کسی طویل مدت کے بغیر ختم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر