اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کی سب سے بڑی اخلاقی ناکامی ویکسین کی غیر مساوی فراہمی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی رہنمائوں کے رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون کے پروگرام کے لیے23 بلین ڈالر فنڈز کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کی ہے
نیز انہوں نے ویکسین کی جاری غیر مساوی فراہمی کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کو شکست صرف اس صورت میں دی جا سکتی ہے جب تمام افراد کو ویکسین ، یکساں علاج معالجے اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم ہو۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ویکسین کی غیرمساوی فراہمی ہمارے وقت کی سب سے بڑی اخلاقی ناکامی ہے۔
جس کی قیمت لوگوں کو چکانا پڑ رہی ہے لہذا اس سلسلے میں اب فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے ہر فرد تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانا ہے تو اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے اپنے نظام میں غیرجانبداری لانا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
