Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردوں میں بڑھی ہوئی چربی ان کی ہڈیاں کمزور کرسکتی ہے

Now Reading:

مردوں میں بڑھی ہوئی چربی ان کی ہڈیاں کمزور کرسکتی ہے

سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد خبردار کیا ہے کہ جن فربہ مردوں کو چربی زائد ہوتی ہے ان کی ہڈیاں دھیرے دھیرے اپنی کثافت (بون ڈینسٹی) کھوسکتی ہیں ۔ پھر ایک وقت ایسا آسکتا ہے کہ وہ بھربھری نرم ہڈیوں یا پھر گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے شکار بھی ہوسکتےہیں۔

یہ تحقیقات اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈوکرائنولوجی اینڈ میٹا بولزم میں شائع ہوئی ہے۔ اس سے قبل عام تاثر یہی تھا کہ مرد حضرات کےجسم میں چربی زیادہ ہونے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ان کی ہڈیاں بھر چکنائیوں سے بھری اور مضبوط ہوسکتی ہیں لیکن اب اس کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف شکاکو ان میڈیسن کے پروفیسر راجیش جین اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں دس ہزار سے افراد کا جائزہ لیا جن کی عمر 60 برس سے کم تھی۔

اس کا ڈیٹا نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے سال 2011 تا 2018 سے حاصل کیا گیا جن میں 10،800افراد کے وزن، بی ایم آئی ، چربی کی مقدار اور ہڈیوں کی صحت کا درست ترین جائزہ پیش کیا گیا تھا۔ اس دوران زائد چربی والے افراد اور ان کے ہڈیوں کے منفی اثرات سامنے آئے جس کی تفصیلات مقالے میں درج کی گئی ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اب ڈاکٹروں کو موٹے، زائد چربی والے، پہلے سے ہڈی تڑوانے والے اور خاندانی ہسٹری والے بالخصوص بزرگ افراد میں ہڈیوں کا جائزہ لینا چاہئے۔

Advertisement

ماہرین کا خیال ہے کہ اس پہلو کو مدِنظر رکھ کر چربی کے حامل مردوں کو مزید پیچیدگیوں اور مشکلات سے بچایا جاسکتا ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین میں زائد چربی اور اس کے ہڈیوں پر منفی اثرات کم کم ہی سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر