ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی پُرامن حالات سے مشروط ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
دورے میں انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
جبکہ کراچی میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجروں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
