عامر لیاقت حسین کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اُن کی تیسری شادی اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
طوبیٰ انور نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد “تہمت” کے بارے میں قرآنی آیات شیئر کی ہیں، جس میں ان کے سابق شوہر عامر لیاقت انہیں شریک اداکار شہروز سبزواری سے جوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں آتے ہی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہونا شروع ہوگئی تھی، جس میں عامر لیاقت ایک پروگرام کے دوران کہہ رہے ہیں کہ طوبیٰ شہروز کے ساتھ ہے۔
https://twitter.com/MubsharWattoo1/status/1491809588210978823
قبل ازیں عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں جاری بیان میں کہا ہے کہ میں نے کسی ناجائز تعلق نہیں بنایا، بلکہ شادی کی ہے کیونکہ میں ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمیں شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ طلاق یا خلع کو فوقیت نہ دی جائے، لیکن اگر کوئی لینا چاہے تو آپ اسے روک نہیں سکتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرنا چاہیئے بیوی سے نہیں اور ایک بیوی کے ہوتے ہوئے لوگ دوسری شادی کے خواہشمند ہیں تو بغیر ڈرے دوسری شادی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
