چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔
سابق صدر آزاد کشمیر اور امریکا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ نے امریکا میں بطور سفیر نامزدگی پر سردار مسعود خان کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مؤثر سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے میسر وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ سردار مسعود خان جیسے تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی سے، پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
سردار مسعود خان نے چیئرمین سینیٹ سے اُنکی دادی محترمہ اور چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
امریکا کیلئے نامزد سفیر سردار مسعود خان نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مؤثر طریقے سے نمائندگی کے عزم کو دہرایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
