Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کیلئے محفوظ اور پرامن ملک ہے،اسدعمر

Now Reading:

پاکستان کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کیلئے محفوظ اور پرامن ملک ہے،اسدعمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کے لئے محفوظ اور پرامن ملک ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پاکستان میں منعقد ہونے والے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز2023 سے متعلق پہلے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پنجاب کے وزیر کھیل محمد تیمور خان، سیکرٹری حکومت پنجاب، سیکرٹری آئی پی سی، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہ کہ وزیراعظم نے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن میگا ایونٹ کے انعقاد کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے.

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں اسلام آباد میں علاقائی کھیلوں کے گالا کی میزبانی کی تھی، والی بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، تائیکوانڈو، ایتھلیٹکس اور ہاکی کے تربیتی کیمپوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، والی بال اور تائیکوانڈو کے لیے غیر ملکی کوچز کو بھی ہائیر کیا جائے گا، ایونٹس لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا مقصد دنیا کو سافٹ امیج دکھانا ہے، پاکستان کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ایک محفوظ اور پرامن ملک ہے، پاکستان میں ایسے میگا ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اسدعمر نے ہدایت کی کہ سکریٹری آئی پی سی میگا ایونٹ کے لیے وزارت خزانہ کے ذریعے مختص بجٹ مختص کرنے کے لیے سمری بھیجیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر