لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آخری اوور کے لیے اپنے اور فاسٹ بولر زمان خان کے درمیان ہونے والی حکمت عملی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
کشمیر سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ تیز گیند باز نے آخری اوور میں اپنی بے عیب لائن اور لینتھ سے سب کو متاثر کیا جہاں اسلام آباد کو کریز پر آصف علی اور اعظم خان کے ساتھ صرف 12 رنز درکار تھے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین کا کہنا تھا کہ زمان پاکستان کا مستقبل ہیں، وہ ایک اچھے باؤلر ہیں، انھوں نے لگاتار میچز میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے کر ثابت کیا کہ وہ اچھے بولر ہیں۔
اپنے اور باؤلر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ انہوں نے انہیں کہا کہ نتیجے کے بارے میں سوچے بغیر اس لمحے سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر کھیل ہمارے حق میں نہیں تھامیں نے اس سے کہا کہ صرف اسی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کریں جس طرح وہ پچھلے میچوں میں بول رہا تھا اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے کہا کہ وہ نتیجے کی فکر نہ کرے کیونکہ کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا اور اس نے ڈیلیور کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
