Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟

Now Reading:

عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟

عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے ہر طرف چرچے تو ہیں، لیکن اب پاکستان کے عوام اس خبر سے اکتا چکے ہیں۔

جب عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں تو عوام اس ٹینشن میں گھلنے لگے کہ بھلا ان کی تیسری اہلیہ ہو کون سکتی ہیں۔

لیکن جب یہ عقدہ بھی کھل گیا تو اب ہماری عوام کو شادی کے بعد کے معاملات میں دلچسپی ہے۔

عوام اب پوچھ رہے ہیں کہ ولیمہ کب ہے؟ اور شادی کے بعد عامر لیاقت نئی نویلی دلہن کو ہنی مون پر کہاں لے کر جانے والے ہیں۔

اس سوال کا جواب عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ  نے معروف کامیڈین، پرینکسٹر اور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں دیا ہے۔

Advertisement

دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت انہیں ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جا رہے ہیں۔

دانیہ کے انکشاف پر عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ اپنی سابقہ بیویوں کو بھی ہنی مون پر تھائی لینڈ ہی لے کر گئے تھے، انہیں تھائی لینڈ بہت پسند ہے، اس لئے اس بار بھی وہ تھائی لینڈ ہی جا رہے ہیں۔

عامر لیاقت سے جب سوال کیا گیا کہ کی یہ آپ کی آخری شادی ہوگی؟

تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عمر کو دیکھا جائے تو یہ میری آخری شادی ہے۔ کیونکہ میں نے روضہ رسولﷺ پر دعا کی تھی میری عمر نبی کریم ﷺ سے زیادہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب کیونکہ عمر قریب ہے تو ممکن ہے یہ میری آخری شادی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر