
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانوی معیشت 7.5 فیصد کی شرح سے بحال ہوئی ہے۔ معیشت میں بحالی کے باوجود حکمران جماعت اندرونی خلفشار کا شکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر برائے قومی شماریات نے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا کی حالیہ اومیکرون قسم کے باوجود تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں معیشت میں بہتری آئی ہے۔
تاہم، معیشت میں بحالی کی خبروں کے باوجود حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی اندرونی خلفشار کا شکار ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم بورس جانسن نے سیاسی حربے کے طور پر کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اندر بورس جانسن کے خلاف لگ بھگ 20 پارلیمانی اراکین نے لیٹر آف نو کانفڈنس پارٹی چیئرمین کو بھیجا ہے اور ان کو سپورٹ نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
واضح رہے، وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا تھے اس کے برعکس ملک کے وزیراعظم، اہلیہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
یاد رہے، بورس جانسن نے بدھ کو اعلان کیا کہ برطانیہ نے کورونا سے متعلق جو پابندیاں لگائی تھیں انہیں فروری کے آخر میں ہٹا دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے باوجود فرد کوقرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News