اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں 4 کروڑ 70 لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2 ریٹائرڈ سب انجینئرز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے طارق محمود اور ارشاد احمد گوہر کو گرفتار کیا، ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزمان نے فنڈز وصول کر لیے مگر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں چندربن فلڈ بند تعمیر نہ کیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے بتایا کہ 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا اور پیروی نہ کرنے پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سرکل آفیسر ڈی جی خان نے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا، درخواست گزار بلقیس بیگم نے ملزمان پٹواری شاہد محمود، آصف اقبال اور عمر فاروق کے خلاف مقدمہ نمبر 19/2019 تھانہ راولپنڈی میں درج کروایا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم آصف اقبال مقدمہ میں نامزد پٹواری شاہد محمود کا منشی ہے جبکہ آصف اقبال نے غیرقانونی طور پر درخواست گزار بلقیس بیگم کی زمین عمر فاروق کو منتقل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہری عمر فاروق نے مقدمہ میں نامزد پٹواری اور اسکے منشی کی مدد سے زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
