
ماں قدرت کی جانب سے دیا گیا اس کائنات کا سب سے انمول تحفہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے اسی فہرست میں شو بز شخصیات بھی شامل ہیں۔
فرق صرف اتنا ہے کہ ان کے پیار کا اظہار سوشل میڈیا کی بدولت سب کے سامنے آجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک پیرا بھرا لمحہ علی انصاری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی نظرآیا جہاں انھوں نے اپنی والدہ کی سالگرہ منائی اور اس خوبصورت لمحوں کی حسین یادیں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔
عالی انصاری اور مریم انصاری دونوں بہن بھائی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکری کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ علی انصاری نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2015 میں تاہم اس قبل وہ ریڈوانڈسٹری سے وابستہ ایک کامیاب اور مشہور میزبان تھے۔ تاہم ڈرامہ سیریل خانی نے انہیں شہرت کی بلدیوں پر پہنچا دیا۔
حال ہی میں علی انصاری کی شادی صبورعلی سے ہوئی اورجہاں یہ خوبصورت جوڑا اپنی زندگی کوپیار اور محبت بھرے انداز میں گزار رہا ہے۔
گزشتہ شب علی انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی والدہ کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئرکی اور جس میں علی انصاری، صبورعلی، مریم انصاری اوران کے والدہ موجود ہیں۔
ان تصاویر کے ساتھ علی انصاری نے اپنی والدہ کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبار ہو امی! مجھے آپ سے بے انتہا محبت ہے اللہ رب العزت بھر پور صحت کے ساتھ طویل عمر عظا فرمائیں،(آمین)
یہاں پر اس فیملی کی خوبصورت تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News