
پاکستان کے کامیڈین کنگ اور لیجنڈری اداکار عُمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے عدت ختم ہونے پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
زرین عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں انہیں عمر شریف کی قبر کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدت ختم ہوگئی اور یہ میرے عمر کا گھر ہے۔
عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں عمر کے پاس گئی اور اُن سے بہت باتیں کیں ماشاءاللہ، عمر کے لئے دعا کرنے بہت سے لوگ آتے ہیں ۔
زرین عمر نے کہا کہ عمر میرے زندگی کے ساتھی تھے، انشاء اللہ جنت میں بھی میرے ہی ساتھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج عمر بہت خوش ہوئے ہوں گے کیونکہ وہ میرا ہی انتظار کرتے ہوں گے کہ میری پیاری بیوی کب آئے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں طویل علالت کے بعد عمر شریف کا جرمنی میں انتقال ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News