Advertisement
Advertisement
Advertisement

کواڈ اجلاس چین کے خلاف عالمی طاقتوں کا گٹھ جوڑ ہے، چینی وزیرخارجہ

Now Reading:

کواڈ اجلاس چین کے خلاف عالمی طاقتوں کا گٹھ جوڑ ہے، چینی وزیرخارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجیان نے کواڈ کے اجلاس پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد کواڈ اتحاد جس میں امریکہ، جاپان، بھارت اور آسڑیلیا شامل ہیں چین کو روکنے اور امریکی تسلط کو برقرار رکھنے کا ایک حربہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبرن میں گزشتہ روز ہونے والے کواڈ اتحاد کے اجلاس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔

 اجلاس کا مقصد کواڈ اتحاد کو مزید مضبوط بنانا اور ایشیا پیسیفک کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا ہے، تاہم، چین نے اجلاس میں شریک ممالک پر سرد جنگ کی سوچ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

اس موقع پرآسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اس اتحاد کی اہمیت بیان کی نیزآسٹریلیا اور چین کے درمیان موجود خراب تعلقات کی جانب بھی انھوں نے اشارہ کیا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی توجہ اس وقت یوکرین پر روسی قبضے کی جانب مبذول ہے لیکن چین کی بڑھتی ہوئی طاقت طویل المدتی مسئلہ ہے۔

Advertisement

 

 

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجیان نے کواڈ کے اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ یہ نام نہاد کواڈ جس میں امریکہ، جاپان، بھارت اور آسڑیلیا شامل ہیں چین کو روکنے اور امریکی تسلط کو برقرار رکھنے کا ایک حربہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں شامل ممالک کو سرد جنگ کے زمانے کی اپنی سوچ کو پیچھے چھوڑنا ہو گا۔ انہیں گروہ بندی اور جغرافیائی اور سیاسی کھیلوں سے احتراز کرنا چاہئیے۔

یاد رہے، کواڈ اتحاد کی بنیاد سال 2007 میں رکھی گئی تھی لیکن اس کی عملی شکل ایک دہائی بعد اس وقت سامنے آئی ہے جب چین اور بھارت کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئیں اور جنوبی چین کے سمندر میں اپنی فوجی طاقت میں جارحانہ اضافہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر