Advertisement
Advertisement
Advertisement

اردن میں پاکستانیوں کی ہلاکت،دفترخارجہ کابیان سامنےآگیا

Now Reading:

اردن میں پاکستانیوں کی ہلاکت،دفترخارجہ کابیان سامنےآگیا
اردن

دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے کہ اردن میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق اردن میں ‏جاں بحق پاکستانیوں میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ ‏واقعے میں 3 پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان  دفتر خارجہ کے مطابق ‏جاں بحق افراد اورزخمیوں کا تعلق ضلع دادو سے ہے جن سے رابطہ کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاردن میں ایک کھیت میں قائم خیموں میں آگ لگنے سے7بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق  ہوگئے ۔

دفتر خارجہ کی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اردن کے دارالحکومت عمان سے 40کلو میڑ مغرب میں بحیرہ مردار کے قریب واقع کرامہ نامی قصبے میں پیش آیا جہاں زراعت کے شعبے سے منسلک پاکستان خاندان مقیم تھا۔ آتشزدگی کا واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔

Advertisement

آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے جوئیہ خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادؤ سے ہیں جو 1970 سے وہاں مقیم ہے۔ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ محفوظ رہے ہیں۔

آتشزدگی کے واقعے میں7 بچے، 4 عورتیں اور دو مرد ہلاک ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والے اشخاص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ وادی اردن ایک زرخیز علاقہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی مزدور نجی زمینوں پر رہتے ہیں۔

حالیہ سالوں میں اردن میں کیمپوں میں رہنے والے شامی مہاجرین کی ہلاکت کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بجلی کی خرابی سے آگ لگنا یا گیس کے چولہوں سے دم گھٹنا شامل ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر