Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف

Now Reading:

دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف
کمانڈرجنرل مائیکل ایرک کیوریلا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کا دورہ کیا اورپنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مقامی کمانڈر کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بروقت اور مؤثر ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا، مقامی آبادی کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے، قربانیوں سے حاصل ہونے والے ثمرات کو دہشتگردوں کو ضائع نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں، بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف نے مادروطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر