Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع، پوپ فرانسس نے ممکنہ جنگ کو ’پاگل پن‘ کا مظہر قرار دے دیا

Now Reading:

یوکرائن تنازع، پوپ فرانسس نے ممکنہ جنگ کو ’پاگل پن‘ کا مظہر قرار دے دیا

کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یوکرائن میں ممکنہ جنگ ’پاگل پن‘ کا مظاہرہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک عوامی خطاب کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرائن اور روس کے مابین کثیر الجہتی بات چیت سے کشیدگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سنجیدہ مذاکرات اس بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

 انہوں نے جرمنی اور فرانس کی طرف سے یوکرائن اور روس کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوششوں کو بحران کے حل کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے، یوکرائن کے زیادہ تر لوگ آرتھوڈوکس عیسائیت کی پیروی کرتے ہیں۔

کیف سے ویڈیو کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، میجر آرچ بشپ سویاٹوسلاو شیوچک  کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پوپ فرانسس یوکرائن کا دورہ کریں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن میں نہ صرف کیتھولک بلکہ آرتھوڈوکس  حتیٰ کہ ایتیھیسٹ گروہ میں بھی اس بات پر اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے کہ پوپ فرانسس آج دنیا کی سب سے اہم اخلاقی اتھارٹی ہیں۔

اس تناظر میں عوام کا کہنا ہے کہ اگر پوپ یوکرائن آئے تو جنگ ختم ہو جائے گی۔ وہ پوپ کے دورے کو امن کے پیامبر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ تاہم،  روس اور اس کا آرتھوڈوکس چرچ، جس کے کریملن سے قریبی تعلقات ہیں، اس کا پوپپ فرانسس کے دورے کا خیرمقدم کرنے کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے، پوپ اور روسی پیٹریارک کیرل کے درمیان دوسری ملاقات کے منصوبے جاری ہیں۔ 1054 میں عیسائیت کی مشرق و مغرب میں تقسیم کرنے کے بعد 2016 میں کیوبا میں ان کی ملاقات کسی پوپ اور روسی سرپرست کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر