خسارے میں چلنے والے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
ملک کی واحد قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
اشتہار کے مطابق سی ای او کے لیے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے 20 سال کے تجربے کے ساتھ 16 سال کی ایوی ایشن منیجمنٹ اور انجینئرنگ سائنس کی قابلیت درکار ہے۔
سی ای او پی آئی اے کے لیے عمر کم سے کم 42 اور زیادہ سے زیادہ 62 سال کی شرط رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: سی ای او پی آئی اے نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
اشتہار کے مطابق سی ای او پی آئی اے کے لئے امیدوار 28 فروری تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تین سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے اس سے معذرت کرلی تھی۔
بول نیوز نے گزشتہ روز نئے سی ای او پی آئی اے کی تقرری کے لئے اشتہار اور ارشد ملک کی توسیع سے معذرت کی خبر نشر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
