Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی

Now Reading:

ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی

ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی

نئی دہلی: لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ ایک دن باحجاب لڑکی ہندوستان کی وزیر اعظم ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ہندوستان کی وزیر اعظم ہوگی۔

Advertisement

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے والی خواتین کالج جائیں گی، ڈسٹرکٹ کلکٹر، مجسٹریٹ، ڈاکٹر، کاروباری خواتین وغیرہ بنیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر ہماری بیٹیاں فیصلہ کرتی ہیں اور اپنے والدین سے کہتی ہیں کہ وہ حجاب پہننا چاہتی ہیں، تو ان کے والدین ان کی حمایت کریں گے۔ دیکھتے ہیں کون انہیں روک سکتا ہے۔

          واضح رہے کہ بھارت میں گذشتہ کئی دنوں سے لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے جبکہ بھارتی ریاست کرناٹک نے لڑکیوں کے حجاب پہننے پر حکومتی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

Advertisement

کرناٹک ریاست کے ہائی کورٹ نے طالبات کی جانب سے حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو حجاب پہننے سے روک دیا تھا۔

دوسری جانب ایک طالبہ نے ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے روک دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر