Advertisement
Advertisement
Advertisement

حجاب معاملہ؛ بھارت میں اردو لائبریری کا نام مسکان کے نام پر رکھنے کا اعلان

Now Reading:

حجاب معاملہ؛ بھارت میں اردو لائبریری کا نام مسکان کے نام پر رکھنے کا اعلان
باحجاب لڑکی

باحجاب لڑکی

بھارت کے شہر مالیگاؤں کی میئر نے شہر کی اردو لائیبریری ’اردو گھر‘ کا نام حجاب معاملے پر نعرہ تکبیر لگانے والی لڑکی مسکان خان کے نام پر رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حجاب کا معاملہ جہاں عالمی سطح اسلاموفوبیا کی بدترین مثال بن رہا ہے وہیں ہندو انتہا پسندوں کے سامنے تن تنہا کلمہ حق بلند کرنے اور اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو داد دینے والوں کی بھی کمی نہیں۔

مسکان خان کے جذبے کو ناصرف اسلامی ممالک بلکہ بھارت میں بھی سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے: ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی میئر طاہرہ شیخ بھی مسکان خان کے اقدام کی مداح ہیں۔

Advertisement

انہوں نے شہر کی اردو لائبریری جسے ’اردو گھر‘ کو مسکان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: ہندو شرپسندوں نے مسلم طالبات کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

طاہرہ شیخ کا کہنا ہے کہ مسکان نے جس طرح مذہبی انتہاپسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

مالیگاؤں کی میئر نے کہا کہ اگر کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والا یہ جذبہ دکھاتا تو وہ بھی اسی قدر تعریف اور تحسین کا مستحق ٹھہرایا جاتا۔

واضح رہے کہ مسکان خان کو بھارت کے مسلمان حلقے کرناٹکا کی شیرنی کے لقب سے پکار رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے سمجھدار حلقوں میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم خواتین کو حجاب لینے یا نہ لینے کا اخلاقی اور قانونی حق ہے، اگر حجاب کا مسئلہ برقرار رہتا ہے تو پہلے سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جانے والی مسلمان خواتین مزید پسماندہ ہوجائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر