Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوری میں ایمازون کے جنگلات کے کٹاؤ میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

جنوری میں ایمازون کے جنگلات کے کٹاؤ میں ریکارڈ اضافہ

جنوری کے مہینے میں برازیل کے ایمازون برساتی جنگلات میں سب سے زیادہ درختوں کا کٹاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعے کے روز جاری ہونے والے حکومتی ڈیٹا کے مطابق جنوری میں برازیل ایمازون کے جنگلات میں شدید کٹاؤ دیکھا گیا۔

برازیل کی حکومت کی جانب سے اس تباہی کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے گیے عہد کے باوجود جنگلات کو درپیش یہ تباہی بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔

برازیلی حکومت کی اسپیس ریسرچ ایجنسی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ جنگلات کے کٹاؤ کا رقبہ 430 مربع کلومیٹر تک پھیلا گیا ہے جو جنوری 2021 کی نسبت پانچ گُنا زیادہ ہے۔

2015-2016 میں ڈیٹا جمع کرنے کے ابتداء ہونے سے یہ جنوری سب سے بلند رہا ہے۔

Advertisement

جنگلات کے کٹاؤ کا یہ رقبہ نیو یارک شہر کے علاقے مینہیٹن کے رقبے سے سات گُنا زیادہ ہے۔

ماحولیات کے محققین کا کہنا تھا کہ وہ بڑھتی ہوئی اس تباہی کو دیکھ کر حیران نہیں ہیں۔

محققین نے اس کا قصور وار دائیں بازو کے برازیلی بولسونارو کے 2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے کمزور پالیسیوں کو قرار دیا۔

تاہم، برازیل کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے ڈیٹا سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا اگست سے جنوری تک جنگلات کے کٹاؤ میں گزشتہ سے پیوستہ سال کی نسبت معمولی کمی آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر