کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ ہمارے بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق مایہ ناز بولر عمر گل نے مجھے ایک یاد دہانی کرائی کہ آپ اس پوزیشن سے کئی بار پاکستان کے لیے میچ جیت چکے ہیں۔
عمر اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی مضبوط اننگ کے بارے میں کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور شکر ہے کہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر آئے۔
عمر اکمل جن کی دو سال کے بعد ٹاپ فلائٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی نے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو 200 کے مجموعی اسکور کا تعاقب کرنے میں مدد کرنے کے لیے 8 گیندوں پر تیز رفتار 23 رنز بنائے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میرے خیال میں عمر کی اننگز میری اننگز سے زیادہ اہم تھی، انہوں نے دباؤ کی صورتحال میں واپسی کے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ایک طویل عرصے کے بعد کھیل رہا ہے اس کے لیے ایسا بے عیب کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
