Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Now Reading:

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر تک بند کرنے کا اعلان  

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہدایات کی روشنی میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوگئے ہیں۔

ایس ایس جی سی کے مطابق آج صبح 8 بجے سے صرف آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں اسٹیشنز پر دیکھی گئی ہیں۔

ملک میں گیس کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کیا تھا جس کے تحت یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی۔

Advertisement

سی این جی اسٹیشن کھلنے سے جہاں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف ملا ہے وہیں ہزاروں افراد کے روزگار بھی بحال ہوئے ہیں۔

رواں موسم سرما میں پاکستان کے عوام کو بالحصوص اور کراچی کو نالخصوص گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سردیوں کی شدت میں کمی کے باوجود کراچی کے بیشتر رہائشی علاقوں میں بدستور گیس کا بحران جاری ہے۔جس کی وجہ سے شہری روزمرہ معمولات کے لئے گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے کئی صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کے بحران کے باعث ان کے برآمدی آرڈر وقت پر پورے نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ناصرف انہیں بلکہ پاکستان کو بھی بھاری زرمبادلہ کا نقصان ہوا ہے۔

گیس بحران شدید ہونے پر کراچی کے صنعتکاروں میں احتجاج بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہائی کورٹ کے حکم پر 17 جنوری سے ہی سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 روز کے لیے کھل چکے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر