فیصل جاوید خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اوّل کے حوالے سے بے بنیاد ،غلط ، من گھڑت خبریں اور افواہیں پھیلائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
وزیراعظم اور انکی اہلیہ خاتون اوّل کے حوالے سے بے بنیاد ،غلط، من گھڑت خبریں اور افواہیں پھیلائی گئی – ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے- عمران خان کی فیملی اور ذاتی زندگی پر جھوٹ گھڑنا ہمیشہ سے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا وطیرہ رہا ہے-
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 14, 2022
سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ عمران خان کی فیملی اور ذاتی زندگی پر جھوٹ گھڑنا ہمیشہ سے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا وطیرہ رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبا زگل نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتےکے لئے لاہور تشریف لے کر گئیں۔
پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔Advertisementسیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 12, 2022
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی حکومت کو آج یا کل تسلیم کرنا ہی پڑے گا، وزیراعظم
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کاوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
