
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس پر حملہ کرنے والا چاقو بردار شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت پیرس مین ٹرین اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس پر حملے کا واقعہ پیر کی صبح لندن سے آنے والی ٹرینوں کے ٹرمینل پر پیش آیا۔
پولیس پر حملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پولیس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔
Advertisement#Breaking: French police shot a man dead, after threatening people and police officers with a knife, at the Gare du Nord train station in #Paris. #France pic.twitter.com/WbnJ93ijvQ
— Sotiri Dimpinoudis (@sotiridi) February 14, 2022
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹرانسپورٹ کے وزیر کا کہنا ہے اس واقعے نے پیر کی صبح ٹرینوں کی آمد و رفت کو شدید متاثر کیا تھا۔
اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل فرانسیسی ووٹرز کے لیے پرتشدد جرائم اور دہشت گردی کے خدشات پر قابو پانا حکومت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News