پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان اداکار عمران عباس کی اداکاری سے متاثر ہیں۔
گزشتہ دنوں سعدیہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی۔
ایک سیشن کے دوران میزبان کے سوال پر ادکارہ سعدیہ نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے ایک ڈرامے میں عمران عباس نے فیروز خان سے زیادہ اچھی اداکاری کی۔
شو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو دل پر نہیں لیتیں بلکہ نظر انداز کر دیتی ہیں۔
سعدیہ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے اور مایا علی نے بھارت میں فلم کے لئے آڈیشن دیا تھا جس میں وہ سلیکٹ ہوگئی تھیں جبکہ مایا علی کا سلیکشن نہیں ہوا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی مسلم لیگ ن اُن کی فیورٹ رہی ہے تو اس حساب سے مریم نواز سے اُنہیں کافی اُمیدیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
