Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیند بازی میں سست روی سری لنکن ٹیم کے لیے وبالِ جان بن گئی

Now Reading:

گیند بازی میں سست روی سری لنکن ٹیم کے لیے وبالِ جان بن گئی

سری لنکا سلواوور ریٹ کے نئے قانون کی زد میں آنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

حال ہی میں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ  کے تناظر میں ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے، جس کے تحت میچ کے دوران ہی مقررہ وقت سے پیچھے رہنے والی ٹیم کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر اس سے قبل کپتان اور ٹیم کو جرمانہ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

واضح رہے، اس نئے سسٹم کے تحت آخری اوور اننگز کے آغاز کے 85 منٹ بعد شروع ہونا چاہیے جبکہ سری لنکن ٹیم سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس حد کو پار کرچکی تھی، جس کے باعث کپتان ڈاسن شناکا کو فیلڈ امپائرز نے حکم دیا کہ وہ سرکل کے باہر سے اپنا ایک فیلڈر ہٹادیں، یہ اوور نوان تھشارا کررہے تھے، جن کا کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ تھا

بعد ازاں، اس اوور میں میتھیو ویڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکا جڑا جبکہ مجموعی طور پر اس اوور میں آسٹریلوی ٹیم نے 16 رنز  بٹورے۔

Advertisement

اس موقع پر آسٹریلیا کے عبوری کوچ اینڈریو مک ڈونلڈ نے کہا کہ اس قانون کی موجودگی میں بولرز کو معلوم ہوگا کہ انھوں نے تاخیر کی تو آخری اوور دائرے سے باہر 4 فیلڈرز کے ساتھ کرنا ہوگا۔

یاد رہے ، اعصاب شکن مقابلے میں آسٹریلیا نے سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر