تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ ذیابطیس کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
جرنل آف ڈائبٹیس ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سیب کا سرکہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کو اپنے انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سیب کا سرکہ کھانے کے بعد خون میں شکر کی سطح کو بہتر بناتا ہے، چونکہ یہ انسولین کی حساسیت کو بڑھانے کا کام کرتا ہے، لہٰذا سیب کا سرکہ شوگر کا شکار ہونے والے افراد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ اور میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے، جس سے ذیابطیس کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سیب کا سرکہ اور ذیابطیس
تحقیقات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ آپ کے خون سے منفی کولیسٹرول کو گھٹا کر مثبت کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔
ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سیب کا سرکہ ٹائپ 2 ذیابطیس کی صورت میں بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ کس طرح استعمال کیا جائے؟
سیب کا سرکہ کبھی بھی براہِ راست نہ پیئیں اس میں وافر مقدار میں ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو آپ کی آنتوں اور معدے کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں تاہم اسے ہمیشہ پانی یا کسی مشروب میں ایک محدود مقدار میں گھول کر ہی استعمال کرنا چاہیئے۔
سیب کا سرکہ اور پانی
ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور یہ پانی پی لیں، اس کا استعمال روزانہ دن میں صرف ایک مرتبہ کریں، اس سے شوگر بھی کنٹرول ہوگی جبکہ یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔
سیب کا سرکہ اور شہد
سیب کا سرکہ آنتوں پر منفی اثرات پیدا کر سکتا ہے اسے پانی کے علاوہ کسی مشروب یا پھر شہد کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے، اس سے بھی شوگر میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
