
نیا تعلیمی سال شروع کرنے سے متعلق اختلافات سامنے آگئے۔
چیئرمین پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن شیخ محمد اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔
شیخ محمد اکرم نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کے نجی ادارے نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع کریں گے۔
چیئرمین پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے حکومت سے نجی اسکولوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
شیخ محمد اکرم نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اسکول بند ہونے سے نجی تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ تعلیمی ادارے بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے حکومت بلا سود قرضے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دے۔
شیخ محمد اکرم نے کہا کہ فیسوں کے اعتبار سے اسکولوں کی درجہ بندی کی جائے اور نجی تعلیمی اداروں کو اسٹیک ہولڈر تسلیم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News