Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن کے حوثی باغیوں اور عرب دنیا کے تنازع کی تاریخ

Now Reading:

یمن کے حوثی باغیوں اور عرب دنیا کے تنازع کی تاریخ

عرب عسکری اتحاد کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعا میں موجود حوثی باغیوں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

صنعا میں عرب عسکری اتحاد کی تازہ فضائی کارروائی میں یمن ٹیلی کام کمپنی کی عمارت تباہ کر دی گئی ہے۔

حوثی باغیوں اور صنعا حکومت کے مابین تنازع اگرچہ پرانا ہے تاہم 2004ء میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے سیاسی اور جنگجو رہنما حسین بدرالدین الحوثی کے حامیوں اور حکومتی فورسز کے مابین مسلح تنازعات میں سینکڑوں افراد کے مارے جانے کے بعد اس تنازع میں شدت پیدا ہوگئی تھی۔

Advertisement

یمن میں خانہ جنگی 2014ء میں اُس وقت شروع ہوئی تھی جب وسیع تر خود مختاری کا مطالبہ کرنے والے حوثی باغیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا تھا۔

اِس وقت یہ باغی ملک کےتقریباً تمام شمالی علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ یمن کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت اس وقت ملک کے جنوب میں قائم ہے۔

حوثی باغیوں کو شکست دینے کے لیے سعودی حکومت نے عرب عسکری اتحاد کی بنیاد ڈالی جس نے مارچ 2015ء میں کارروائیاں شروع کی تھیں۔

یمنی باغی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی ان باغیوں نے ایک ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں کم ازکم بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

اس سات سالہ جنگ میں اب حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملوں کے علاوہ عرب عسکری اتحاد کے ایک اہم رکن ملک متحدہ عرب امارات پر حملے شروع کرکے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

یمن جنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یمن میں انسانی بحران کا المیہ خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ اس تنازع کو مذاکرات سے حل کیا جائے لیکن مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر