Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد واحدی نے اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، وزیر داخلہ کی قیادت میں ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، علاقائی سکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر فینسگ کاکام جلد سے جلدمکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، غیر قانونی انسانی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور زائرین کو سہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کی جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مالی وسائل کی شدید قلت سے افغانستان میں جلدانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، اقوام عالم کو انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے۔

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خطے میں پائیدارامن اورافغان عوام کی فلاح کے لئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی، غیرقانونی انسانی امیگریشن اورمنشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فینسگ کا کام جلد مکمل ہونا ضروری ہے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید پر ایران کے بہت مشکور ہیں، دہشت گردی واقعات میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرداخلہ ڈاکٹراحمد واحدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، ایران پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتاہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث گروپ اور عناصرانسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان اورایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈاکٹر احمد واحدی نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان باہمی تعلقات کو ہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جائیں گے، پاک ایران بارڈرز پر مارکیٹس قائم کی جائینگی۔

Advertisement

ایرانی داخلہ نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گرد حملے کو ایران پر حملے کے برابر سمجھتے ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی اورانتہائی دیرینہ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر داخلہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔، وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تجارت اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا جب کہ پاک ایران سرحد پر رہنے والے لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے سرحدی غذائی منڈیوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، سیکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ثابت قدم حمایت پر ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے حوالے سے خیالات کے تبادلے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے افغانستان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

وزیراعظم کا افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی بدحالی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کے استحکام کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر رئیسی کو جلد از جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

وزیر داخلہ احمد واحدی نے وزیر اعظم کو ایرانی قیادت کی جانب سے تہنیتی مبارکباد پیش کی، ایرانی وزیرداخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایران کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر