Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان ٹیٹ سفری دستاویزات کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان پہنچیں گے

Now Reading:

شان ٹیٹ سفری دستاویزات کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان پہنچیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ تاخیر سے جوائن کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کے ویزا اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سفری دستاویزات جلد مکمل ہونے پر وہ کراچی میں تاخیر سے کیمپ میں آئیں گے۔

کراچی میں کیمپ کا پہلا مرحلہ 23 فروری کو ختم ہو جائے گا، سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی صورت میں شان ٹیٹ براہ راست اسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر کو 12 ماہ کے لئے بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر