خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان ساڑوشاہ میں کارروائیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ساڑو شاہ مردان میں گڑ گھانیوں پر چھاپے مار کر ملاوٹ پر ایک گڑ یونٹ سیل کردیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ گڑ کی تیاری میں چینی کی ملاوٹ کی جارہی تھی، کارروائی میں گڑ گھانی سے 300 کلو غیر معیاری گڑ اور 1100 کلو چینی برآمد کر لی ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ شدہ گڑ تیار کرنے پر ملزمان رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے اور 2 افراد پر مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ گڑ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 240 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
