Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے ’ اسپرٹ آف کرکٹ ‘ کی مثال قائم کر دی

Now Reading:

نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے ’ اسپرٹ آف کرکٹ ‘ کی مثال قائم کر دی

کرکٹ کو شرفاء کا کھیل کہا جاتا ہے لیکن دور حاضر متعدد ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس نے اس کھیل کی شرافت کو بدنما بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

میچ فکسنگ ہو یا پھر اسپاٹ فکسنگ، آن فیلڈ کھلاڑیوں کے مابین تلخ کلامی ہو پھر امپائر کے خلاف ہرزہ سرائی الغرض اس کھیل کے اصل حسن کو نیچا دکھانے کی کوششیں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔

لیکن ان تمام تر خرابیوں کے باوجود کبھی کبھار ایک ایسا لمحہ بھی رونما ہو جاتا ہے جو اس کھیل کی اصل روح کی عکاسی کرتا ہے۔

عمان میں جاری ٹی ٹوئنتی لیگ میں نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے ’ اسپرٹ آف کرکٹ ‘ کی مثال قائم کر کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

میچ کے دوران ایک لمحے پر آئر لینڈ کے بیٹر رن لینے کے دوران بالرسے ٹکرا کر سلپ ہو کر کریز پر گر پڑے، نیپالی بالر کمال سنگھ  نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند وکٹ کیپر آصف شیخ کی طرف تھرو کی۔

Advertisement

آصف شیخ کے پاس سنہری موقع تھا کہ وہ آئر لینڈ کے بیٹر اینڈی میک برائن کو باآسانی رن آوٹ کر سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اور بیٹر کو کریز پر پہنچنے کا مکمل موقع فراہم کیا۔

آصف شیخ کے اس عمل پر کرکٹ ماہرین نے ان کی تعریف کی ، آئی سی سی نے بھی ’ اسپرٹ آف گیم ‘ کا زندہ رکھنے والے آصف شیخ کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر