Advertisement
Advertisement
Advertisement

خصوصی کرتب کیلئے یوکرین سے لائی گئی 4 نایاب ڈولفن ہلاک

Now Reading:

خصوصی کرتب کیلئے یوکرین سے لائی گئی 4 نایاب ڈولفن ہلاک

 صوبائی دارلاحکومت لاہور میں  خصوصی کرتب کیلئے یوکرین سے لائی گئی 4 نایاب ڈولفن ہلاک ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن شو کیلئے لائی جانے والی نایاب نسل کی 4ڈولفن مچھلیوں کی ہلاکت کاانکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں ڈولفن شو کروانے والی نجی کمپنی نے روس اوریوکرائن کی دو کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرکے2019 میں ڈولفن شو کیلئے 4 ڈولفن مچھلیاں جن میں 2نراور2مادہ تھیں امپورٹ کی تھیں جبکہ 2 سی کیٹ بھی منگوائی گئی تھیں۔

ڈولفن مچھلیاں 2019 میں شو کیلئے لاہورلائی گئی تھیں جبکہ زندہ بچ جانیوالی 2 سی کیٹ مچھلیاں چند روزقبل واپس یوکرین بھیج دی گئی ۔

لاہورمیں ڈولفن شوصرف 3ماہ ہی چل سکا اس کے بعد کورونا وبا کی وجہ منتظمین کویہ شوبند کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

 کورونا کے دوران منتظمین ڈولفن مچھلیوں کو روزانہ خوراک تودیتے رہے ، ان کی دیکھ بھال کیلئے غیر ملکی ڈاکٹر بھی موجود تھا، لیکن اس کے باوجود چاروں ڈولفن یکے بعد دیگرے دم توڑ گئیں۔

ماہرین کے مطابق ڈولفن ایک ہائپرسوشل جانور ہے بعض اوقات اس کی ساری زندگی اپنے کسی ایک ساتھی کے کھوجانے یااس کی موت کے سوگ میں گزرجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے ڈولفن شومیں ایسی ڈولفن استعمال کی جاتی ہیں جنہیں سمندر یعنی ان کے قدرتی مسکن سے پکڑا جاتا ہے کیونکہ اس وقت دنیا میں ڈولفن کی مصنوعی بریڈنگ کا کوئی بڑامرکزنہیں ہے، یہ عمل ان کی آبادی میں تیزی سے کمی کاباعث بن رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر