Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹروے کئی مقامات پر بند

Now Reading:

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹروے کئی مقامات پر بند

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 کو بھی لاہور سے  جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 11 کو بھی محمود بوٹی سے سمبڑیال تک شديد دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

یشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور  گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ موٹروے ایم الیون حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

اسموگ،  فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر