پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ظفروالا نزد چناب پل پر واقع مربہ اینڈ اچار یونٹ کی چیکنگ کی جس کے نتیجے میں 250 کلو فنگس زدہ اچار اور 5 کلو کھلے مصالحے موقع پر تلف کرلئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اچار کی موجودگی پر پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں بدبودار اور فنگس لگا اچار پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اچار کی تیاری کےلیے ناقابل سراغ سرکہ اور کھلے مصالحوں کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کےلیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت دشمن عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
