Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد

Now Reading:

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد

لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے سابق کپتان و اسپن بولرعماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

Advertisement

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللَّه گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

باؤلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اکیسواں میچ کھیلا گیا تھا جس میں کراچی کنگز اپنی جیتی ہوئی بازی ہار گیا تھا۔

Advertisement

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو صرف 1 رنز سے شکست دی تھی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 191 رنز اسکور کیے تھے بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بناسکی تھی۔

کراچی کنگز کو آخری گیند پر جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا لیکن بدقسمتی سے کرس جورڈن رن آؤٹ ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر