
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہزاروں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کیا۔
آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے اور اسٹاف کی شدید قلت کو فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کی صنعتی روابط کے کمیشن نے اسپتال کے عملے سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی تھی، گزشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث آسٹریلیا کے متعدد اسپتالوں اور کورونا ٹیسٹ کے مراکز پر مریضوں کا شدید دباؤ ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 2.5 ملین افراد اومیکروں سے متاثر ہوئے ہیں۔
احتجاج میں شریک کچھ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سڈنی کی مصروف ترین سڑکوں پر کورونا سیفٹی کٹس پہن کر احتجاج کیا۔
احتجاج میں شامل نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کا رسک الاؤنس 2.5 فی صد سے زائد بڑھایا جائے۔
نیو ساؤتھ ویلز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہڑتال کے باعث ریاست کے تمام طبی مراکز میں صحت کی خدمات میں خلل اور تاخیر ہو گی ، جس سے مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News