Advertisement
Advertisement
Advertisement

جے یو آئی کا 18 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے حجاب ریلی اور جلسے کا اعلان

Now Reading:

جے یو آئی کا 18 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے حجاب ریلی اور جلسے کا اعلان

غفورحیدری کا کہنا ہےکہ ملک بھرمیں مودی کےاقدامات کیخلاف احتجاج ہوگا۔

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریڈ زون میں روزانہ جلسے ہو رہےہیں، جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینگے۔

انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں ریلیاں نکالیں گے،18 فروری کوپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنےجلسہ ہوگا۔

 رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں، با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں۔

 انہوں نے کہاکہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا،ملک بھر میں مودی اور بھارت کے اقدامات کے خلاف احتجاج ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے تمام علماء سے اپیل ہے کہ خطبات جمعہ میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالیں،بھارت میں جو مسلم خواتین کے ساتھ ظلم کیا گیا اس سے ہندستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے،جب سے مودی آیا ہے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے۔

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کشمیر کے مسلمان ہوں یا ہندوستان کے مسلمان ہوں سب پر ظلم ہو رہا ہے،حیرت ہے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہے۔

 مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مودی سمجھتا ہے کہ برصغیر ہندوؤں نے آزاد کرایا ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ تمام جدوجہد مسلمانوں نے کی ہے،انگریزوں کا مقابلہ مسلمانوں کے بڑے علماء نے کیا

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بہت سے مسلمان پاکستان کے نام پر مار کھا رہے ہیں،ان کو کہا جاتا ہے کہ تمہاری ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ بھارتی حکمران اپنی قبر کھود رہے ہیں، ایک بچی نے مردوں کو شرم سار کیا،اس بچی نے نعرہ تکبیر کا نعرہ بلند کیا، بہت سی بچیاں ہندؤوں کے جبر و ظلم کا نشانہ بنی ہیں،وہاں کے حکمرانوں کوبالکل شرم نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی ریاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،جمعہ کو خواتین کا ایک بھرپور مظاہرہ ہوگا،اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں احتجاج ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر