Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو صرف عمران خان کے استعفے کا انتظار ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عوام کو صرف عمران خان کے استعفے کا انتظار ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو صرف عمران خان کے استعفے کا انتظار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کے خط لکھنے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے، اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نوازشریف کے لئے پریشان ہونے کے بجائے عوام کے آٹا چینی بجلی گیس دوائی اور کھاد کے لئے فکرمند ہوں، عمران صاحب مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی خط؟ معاشی تباہی سے نجات کے لئے کوئی خط؟

‎ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف سے پاکستان کی معاشی خودمختاری واپس لینے کے لئے کوئی خط؟ عمران صاحب بجلی گیس اور پیٹرول سستا کرنے کے لئے کوئی خط ؟

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آٹا، چینی اور دوائی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟ عمران صاحب سبزی دال انڈے روٹی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟

Advertisement

‎انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 8 روپے مزید نہ بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کا کچھ بھلا ہوسکے، عمران صاحب جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی انشاءاللہ جب چاہیں گے،  واپس آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر