Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین کے مرکز میں عجیب و غریب مرکب کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

زمین کے مرکز میں عجیب و غریب مرکب کی موجودگی کا انکشاف

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا اندرونی مرکز تپتے عناصر کا عجیب و غریب مرکب کی طرح ہے جو اس کو بیک وقت مائع اور ٹھوس بناتا ہے۔

زمین کے مرکز میں پائے جانے انتہائی درجہ حرارت اور دباؤ کے متعلق کبھی سمجھا جاتا تھا کہ اندرونی مرکز کو چیز ٹھوس بناتی ہے وہ زیادہ تر فولاد پر مبنی ہے۔

یہ مرکز زمین کو اس کی مقناطیسی فیلڈ دیتے ہے جو ہمیں شمسی شعاؤں سے بچاتی ہیں۔

تاہم، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں قائم انسٹیٹیوٹ آف جیو کیمسٹری کے سائنس دانوں کی جانب سے شائع کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زمین کے مرکز میں سُپر آیونِک نامی اتہائی تپتے ٹھوس اور مائع مواد میں متعدد آتش گیر عناصر موجود ہیں۔

زمین کے اندرونی مرکز میں پائے جانے والے مٹیریل یہ رویہ وہاں کی کنڈیشن کی وجہ سے رکھتے ہیں۔

Advertisement

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شدید دباؤ کے ساتھ زمین کے مرکز میں درجہ حرارت 10 ہزار فیہرنہائیٹ سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ اتنا ہی ہے جتنی سورج کی سطح ہوتی ہے۔

محققین نے اس نتیجے تک پہنچنے کے لیے زلزلوں کے ڈیٹا پر مطالعہ یعنی سیسمولوجی کا استعمال کیا۔

سائنس دانوں نے کوانٹم مکینکس تھیوری بھی استعمال کی جو مائیکرواسکوپک سطح پر ایٹم اور پارٹیکلز کا برتاؤ سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

ان کے ماڈلز نے بتایا کہ زمین کے اندرونی مرکز کی کنڈیشن میں موجود دھاتوں کے مرکبات کیسے سُپر آئینِک اسٹیٹ میں بدل جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر