Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، سندھ کے حصے کی گیس دوسرے صوبوں کو منتقل کرنے پر سیکریٹری پیٹرولیم سے وضاحت طلب کرلیا گیا، سیکریٹری خزانہ اور پٹرولیم کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سندھ بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سندھ ہائی کورٹ  میں  سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری خزانہ اور پیٹرولیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

دونوں وفاقی سیکریٹریز علی رضا بھٹہ اور حامد یعقوب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر وضاحت دینے کا حکم دے دیا گیا۔

عدالت نے سندھ میں گیس لوڈ شیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کرتےہوئے استفسار کیا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس کی پیداوار دے رہا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے ؟ گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ آئین آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے۔

ایم ڈی ایس ایس جی سی نے عدالت کو مزید بتایا کہ  وفاقی وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پر سندھ سے گیس کی فراہمی دوسروں صوبوں کو کی جارہی ہے جس پر عدالت نے سیکریٹری پیٹرولیم سے آئین کی خلاف ورزی پر  وضاحت طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر