Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرقی یورپ میں کورونا کیسز میں اضافے کے متعلق انتباہ

Now Reading:

مشرقی یورپ میں کورونا کیسز میں اضافے کے متعلق انتباہ

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے آفس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ آفیشل مشرقی یورپ میں کووڈ-19 انفیکشن کی بڑھتی شرح پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جہاں چھ ممالک میں -بشمول روس اور یوکرین- میں گزشتہ دو ہفتوں میں کیسز کی تعداد دُگنی ہوگئی ہے۔

منگل کے روز ڈاکٹر ہینس کلج نے کہا کہ 53 ممالک کے خطے میں مصدقہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد 16 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور عالمی وباء کے نتیجے میں 18 لاکھ اموات ہوئی ہیں، جنمیں 25 ہزار اموات اکیلے گزشتہ ہفتے ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر کلج نے میڈیا بریفنگ میں روسی زبان میں کہا کہ آج ہماری توجہ عالمی ادارہ صحت کے یورپی خطے کے مشرقی حصے پر ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں خطے کے اس حصے کے چھ ممالک (آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، جورجیا، دی رشین فیڈریشن اور یوکرین) میں کووڈ-19 کے کیسز دُگنے سے زائد رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا سوچا گیا تھا، اومیکرون کی لہر اب مشرق کی جانب بڑھ رہی ہے: 10 مشرقی ممبر ریاستوں میں اس ویریئنٹ کی تشخیص ہوگئی ہے۔

تاہم، اومیکرون کورونا وائرس کے گزشتہ ویریئنٹ کی نسبت کم شدت والا ہے اور دنیا بھر کے اکثر ممالک میں صحت کے نظام دباؤ میں نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر